31 مارچ، 2010، 1:13 PM

افغانستان

افغانستان کے صوبے ہلمند بم دھماکے میں سات افراد ہلاک

افغانستان کے صوبے ہلمند بم دھماکے میں سات افراد ہلاک

افغانستان کے صوبے ہلمند میں خودکش حملے میں سات افراد ہلاک ہوگئے جبکہ بم دھماکے سے ایک اتحادی فوجی بھی مارا گیا ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبے ہلمند میں خودکش حملے میں سات افراد ہلاک ہوگئے جبکہ بم دھماکے سے ایک اتحادی فوجی بھی مارا گیا ۔ گورنر ہلمند کے ترجمان کے مطابق خودکش حملہ صوبائی دارالحکومت لشکر گاہ کے قریب بابا جی کے علاقے میں کیا گیا ۔ سرکاری افسران مقامی لوگوں میں امداد تقسیم کررہے تھے ۔ اس دوران خودکش حملہ آور نے دھماکا کردیا ۔ حملے میں سات افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے ۔ ترجمان نے یہ نہیں بتایا کہ حملے میں کتنے سرکاری افسران مارے گئے ۔ دوسری جانب نیٹو کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوبی افغانستان میں ہی سڑک پر بم دھماکے سے ایک اتحادی فوجی ہلاک ہوگیا ۔ بیان میں فوجی کی قومیت اور دیگر تفصیل نہیں بتائی گئی ۔ رواں سال جنوری سے مارچ تک افغانستان میں 138 اتحادی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں ۔

News ID 1055969

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha